لاہور(امت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف بیرون ملک سے آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔پنجاب کی پل پل بدلتی صورت حال کے پیش نظر اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں لیگی رہنماؤں کے ساتھ سر جوڑ لئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ بیرون ملک دورے کے بعد ماڈل ٹاؤن میں ان سے ملاقات کے لیے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی پہنچے اور اور پنجاب کی حالیہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی
وزیراعظم کی رہائش گاہ آنے والوں میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ شامل تھے
ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سمری پر وہی ہو گا جو آئین و قانون کہتا ہے، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، آخر میں جو عمران خان کے ساتھ ہونا ہے پھر پتہ لگے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ سیاسی صورتحال پر غور و فکر ہوا ، اسمبلیوں کو وقت سے پہلے توڑنا غیر جمہوری اور غیر آئینی کام ہے۔ ہم نے اسمبلی بچانے کی اپنی بھرپور کوشش کی، اگر انتخابات ہوتے ہیں تو ہم اس کے لئے پہلے سے ہی تیار ہیں، ہم الیکشن لڑیں اور اس میں کامیاب بھی ہوں گے
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے گورنر اپنا فیصلہ کر لیں اس کے بعد نگراں وزیراعلی کی تقرری کا معاملہ آئے گا، گورنر صاحب کو اسمبلی تحلیل کرنے پر جلد دستخط کر دینے چاہئیں۔