کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے یوسی8 الفلاح بلاک اے نارتھ ناظم آباد علیمیہ اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے جماعت اسلامی آج کلین سوئپ کرے گی کہ جماعت اسلامی زور نہ لگاتی تو آج انتخابات نہ ہوتے ،سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کئی سال تک الیکشن نہ ہونے دیے ،کراچی کی عوام سے درخواست ہے کہ گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں سے اطلاع ملی ہیں کہ پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا ،یہ الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، جہاں پولنگ میں تاخیر ہوئی وہاں الیکشن کمیشن ٹائم بڑھائے ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج کلین سوئپ کرے گی،عوام جان گئے ہیں کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں شرپسندی کی کوشش ہورہی ہے،حفاظتی اقدامات کے لیے نجی گارڈز کی تعیناتی کی مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جان ہوتی تو وہ بائیکاٹ نا کرتی،متحدہ نے راہ فرار اختیار کی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی کے خلاف بہت سازشیں ہوئیں ، رات تک یہی کوشش کی گئی کہ الیکشن نا ہوں ، رات تک عوام کو کنفیوز رکھا گیایہ اپنی پارٹیوں میں بھی انتخابات نہیں کراتے ،آج کراچی کے لیے میک اور بریک کا معاملہ ہے ،جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالنا ہے۔