کیف: یوکرین میں ہیلی کاپٹراسکول پرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک، 22 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو ہیلی کاپٹر میں وزیر داخلہ سمیت 9 افراد سوار تھے، نامعلوم مقام کی جانب جا رہے تھے۔
یوکرین کے شہر برووری میں ہنگامی ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سمیت جہاں ہیلی کاپٹر گرا وہاں موجود مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر بڑی تعداد میں شہری اور بچے موجود تھے۔ اس لیے حادثے میں 3 بچے بھی ہلاک ہوئے جب کہ 22 زخمی میں بھی 10 بچے شامل ہیں۔
سرکاری میڈیا نے ابتدا میں یہ بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر ایک پرائمری اسکول پر گرا تھا تاہم بعد میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر ایک نرسری کے نزدیک گرا تھا جہاں بڑی تعداد میں بچے مقیم تھے۔