نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی زلزلے سے لراٹھا ۔5.8شدت کے زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔
زلزلے کے جھٹکے دس سے پندرہ سیکنڈ تک جاری رہے
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریباً 63 کلومیٹر دور زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فوری طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی