جرمنی (اُمت نیوز) جرمنی کے شمالی علاقے میں چلتی ٹرین میں چاقو حملے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حملہ ہیمبرگ اور کیل شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرین میں کیاگیا، ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔
وفاقی پولیس فورس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فوری طور پریہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں یا ان کی حالت کتنی سنگین ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قریباً5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
علاقائی وزیرداخلہ سبین سوٹریلن واک نے کہا کہ وہ اس حملے سے صدمے میں ہیں اور ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اورمقتولین کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور ریاستی پولیس حکام اس واقعہ کے محرکات کا تعیّن کرنے کے لیے مل کرکام کررہے ہیں۔
جرمنی کی قومی ریل کمپنی کےمطابق پولیس تحقیقات مکمل ہونے تک ہیمبرگ اور کیل کے درمیان ریلوے لائن پر چلنے والی بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے