کراچی: کراچی میں تیز ہوا چل پڑی، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ کل بھی شہر میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بلوچستان سے آنے والی تیز ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
شہرکے مضافاتی علاقوں میں ہواؤں کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دو روز کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوسکتی ہیں،آج صبح معمولی دھند کی وجہ سے حد نگاہ ساڑھے تین کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم پارہ 5.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
میٹ کمپلیکس پر 9.1 ڈگری، پی اے ایف بیس مسرور پر 10ڈگری اور پی اے ایف فیصل پر 10.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔