لاہور:ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہبازاورطاہر نقوی کو بے گناہ قرار دے کر ملزمان کی فہرست سے نکال دیا گیا،
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے کا ضمنی چالان اسپیشل سینٹرل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ۔
ایف آئی اےکے چالان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہبا ز کبھی عوامی نمائندہ یا پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے۔
ساتھ کہا گیا ہے کہ ثابت نہیں ہوا کہ سلیمان شہباز کسی عوامی نمائندے کے بے نامی دار رہے ہیں،سلیمان شہباز پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 5کی شق 2کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ۔