فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپےاضافہ ہوا، فائل فوٹو
فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپےاضافہ ہوا، فائل فوٹو

ڈالرکی لمبی چھلانگ کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

کراچی: ڈالر کی لمبی چھلانگ کے بعد سونے کے نرخوں کو پرلگ گئے، ملک میں سونے کے فی تولہ بھاؤ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

 اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپےتک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4201 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1936 ڈالر فی اونس ہے۔