میہڑ (نامہ نگار) میہڑ میں شدید سردی کی لہر، سیلاب متاثرین کی بچی ہلاک، دودن میں ہلاکتوں کی تعداد3 ہوگئی، سردی میں انداد سے محروم متاثرین کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میہڑ سمیت کاچھو اور فرید آباد کے علاقوں میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے سیلاب متاثرین سخت پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، سیلاب متاثرین کو سردی میں اضافہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاوں نور محمد بروہی میں 2 سالہ بچی زینت بنت علی گوہر بروہی سردی لگنے سے ہلاک ہو گئی جبکہ 2 افراد ایک دن قبل سردی لگنے سے دم توڑ چکے ہیں، اب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، دوسری طرف سیلاب متاثرین حکومتی امداد سے محروم ہیں،فرید آباد کے سینکڑوں دیہات کا میہڑ سے زمینی رابطہ منقطع ہے، ادہر میہڑ میں سیلاب متاثرین کیلیئے ایک این جی اوز نے آٹا اور دیگر سامان بھیجا تھا لیکن آٹا اور دیگر سامان سیلاب متاثرین کو دینے کے بجائے مارکیٹ میں فرو خت ہو گیا، خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ محسن علی شیخ نے میہڑ تھانہ کے سامنے طالب مہیسر کی دکان پر چھاپہ مارکر سیلاب متاثرین کو دینے والا آٹا بر آمد کرلیا ہے، دکاندار طالب مہیسر پی ٹی آئی کے میونسپل کمیٹی کے نئے منتخب کونسلر عبدالمجید مہیسر عرف رفیق مہیسر کا بھائی بتایا جاتا ہے ۔