لاہور:ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اورعلی ترین کلین چٹ دیدی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکام کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگرترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا ۔
عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوئری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین علی ترین پر سات ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج تھا ۔