ہفتے اور اتوار کو کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی

کراچی(امت نیوز)محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کوکراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی ۔۔ ہفتے کو کراچی کا موسم جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے نئے سلسلے کے سبب ہفتے اوراتوارکو کراچی، ٹھٹھ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، میرپورخاص میں چندمقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے جبکہ جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، سکھر، کشمور، خیرپور، نوشہروفیروز، دادو، شہید بے نظیرآباد، جامشورومیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں دن بھر کوئٹہ کی تند وتیزہوائیں چلیں۔ ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ معمول سے تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اصل درجہ حرارت سے زیادہ سردی محسوس ہوئی، کم سے کم پارہ 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ 28 جنوری (بروز ہفتہ) کو مطلع جزوی ابرآلود ہوسکتا ہے اور رات کے وقت شہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوسکتی ہے۔