ایران(اُمت نیوز) ایران کے مرکزی شہر اصفحان میں فوجی تنصیب میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ وزارت دفاع کی ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ہوا۔ جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایرانی سکیورٹی فورسز کے مطابق مائیکروبرڈز کا استعمال حملے میں کیا گیا ہے۔ ایک ایئر ڈیفنس سسٹم میںکو مارا گیا تھا جبکہ دو پھٹ گئے تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
#BREAKING Several Isfahan citizens told @IranIntl they have heard at least "three or four explosions".
Meanwhile, Telegram channels affiliated to IRGC are sharing this video with the caption "the moment a drone hits the Iranian Defense Ministry's ammunition facility in Isfahan". pic.twitter.com/tb9tHJOCKq— Iran International English (@IranIntl_En) January 28, 2023
وزارت دفاع ایران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے