امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے17 سالہ مسلمان نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسلمان نوجوان کے پاس چاقو تھا اور وہ ایک دوسرے فرد پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا۔
ٹریسی پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں بتا یا گیا تھا کہ یہ 17 سالہ نوجوان ایک دوسرے شخص کا پیچھا کر رہا تھا اور اس کے پاس چاقو تھا۔
بیان کے مطابق دو افراد کے درمیان مشکوک معاملہ سامنے آنے پر موقع پر پولیس افسر کو بھیجا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق پولیس افسر نے نوجوان کو رکنے اور چاقو زمین پر گرانے کا کہا مگر اس نے حکم پرعمل نہیں کیا۔ اس کے بعد پولیس افسرنے گولی چلا دی۔
مزید یہ کہ اس موقع سے پولیس نے ایک بڑا چاقو برآمد کیا ہے تاہم پولیس نے گولی کا نشانہ بننے والے مسلمان نوجوان کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی ۔
دوسری جانب کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزنے واقعے کی مکمل طور پر شفاف اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔