علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو زمین پر بٹھا رکھا ہے۔فائل فوٹو
 علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو زمین پر بٹھا رکھا ہے۔فائل فوٹو

ناگالینڈ علیحدگی پسندوں نے 31 بھارتی فوجیوں کو گرفتار کرلیا

گوالیار میں تاریخی شکست کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ناگا لینڈ علیحدگی پسندوں نے 31 بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا۔

بھارتی فوجیوں اور افسران کی آزادی پسندوں سے بھیک مانگنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ آزادی پسندوں کی منت سماجت کر رہے ہیں ۔

علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو زمین پر بٹھا رکھا ہے ،تمام اہلکار نہتے بیٹھے ہوئے ہیں ان سے اسلحہ چھین لیا گیا ہے جبکہ مسلح فریڈم فائٹرز پہرہ دے رہے ہیں۔

فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوجیوں کو تنبیہ کی کہ وہ مستقبل میں اس علاقے میں نہیں آئیں گے، ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر بھارتی فوجیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حمایت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کو ایک کے بعد ایک کئی محاذوں پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ بھارتی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔

بھارتی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ بھارتی فوجی راشن اور دیگر سہولیات کی کمی کے باعث خودکشی تک پر مجبور ہیں۔