گلشن معمارمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ،2بچے زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں  گلشن معمار تھانے کی حدود افغان کیمپ میں شادی کی تقریب میں  فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے ۔بچوں کی عمریں 6 اور 9سال ہیں ۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں اوپاش نوجوان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے واقعہ میں بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی

علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے والدین  غریب لوگ ہیں پولیس  کے پاس جانے سے خوف زدہ ہیں

زخمی بچوں میں راما دین ولد ملا داد اور عبدالولی ولد جمعہ خان بتائے گئے ہیں