بجلی کےنرخ  میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا۔فائل فوٹو
بجلی کےنرخ  میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا۔فائل فوٹو

حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے،بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بجلی کےنرخ  میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

آئی ایم ایف نے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200ارب روپے ریونیو حاصل کیا جائے گا۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے،توانائی کا شعبہ معاشی ٹیم کیلیے درد سر بن گیا، آئی ایم ایف نے کہاکہ سالانہ 500 ارب روپے گردشی قرض بڑھنے سے معیشت کیسے بہتر ہو سکتی ہے؟

ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے بجلی نقصانات کم کرنے کیلیے روڈ میپ مانگ لیا،بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلیے وزارت توانائی حکام سے جامع پالیسی بھی طلب کرلی۔