جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔فائل فوٹو
جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔فائل فوٹو

تہران، سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید

تہران: ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوان ایرانی جوڑے کو سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی جوڑے کو بدعنوانی، جسم فروشی اور پروپیگنڈے کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔

جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

اسطیازۃ حقی اوران کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔