عمران جیل بھرو نہیں "ڈوب مرو” تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب کا مشورہ

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں
پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان میں جیل بھرو تحریک کا حوصلہ ہے نہ اہلیت۔
مریم اورنگزیب نے طنز کیا کہ دو دن جیل میں رہ کر جن کی آنکھیں بھر جاتی ہیں وہ جیل بھریں گے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ جیل بھرو تحریک میں سنجیدہ ہیں تو بچوں اور خواتین کو زمان پارک سے ہٹائیں ۔خود کو بچانے کےلئے سردی میں لوگوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے