فرانس(اُمت نیوز)فرانس میں گھر میں آتشزدگی سے ماں اپنے 7بچوں کے ہمراہ ہلاک ہوگئی ہے
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس سے 82 کلو میٹر دور چارلے سرمانے شہر میں پیش آیا ۔آتشزدگی میں دم گھٹنے سے ماں اور سات بچہ موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں آگ رات کو لگی جب تمام افراد سو رہے تھے اور گراؤنڈ فلور سے دھواںدیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گیا۔
پڑوسیوں نےگھر میں آگ لگنے کی اطلاع دی اور ریسکیو آپریشن میں 80 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں آگ کپڑے سکھانے والی مشین میں لگی ہے ۔ ہلاک ہونیوالے بچوں کی عمریں د وسال سے چودہ سال کے درمیان ہیں
پانچ بچیاں اور دو بچے اس واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں
حکام کا کہنا ہےوالد اپنے بچوں کو بچانے کی کوششوں کے دوران بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔