لاہور:سرکاری وکلا نے نگراں حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالے بنچ کے رکن جسٹس مزمل اختر شبیر پراعتراض اٹھا دیا،بنچ ٹوٹنے سے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیاگیا۔
گران حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ،سرکاری وکلا نے بنچ کے رکن جسٹس مزمل اختر شبیر پراعتراض اٹھا دیا۔
اے اے جی نے کہاکہ جسٹس مزمل اختر شبیر کیس کی سماعت کر چکے ہیں، بہتر ہے وہ بنچ سے خود کو الگ کر لیں،جسٹس مزمل اختر کیس سے پہلے ہی خود کو الگ کر چکے ہیں ۔
سرکاری وکیل کے اعتراض پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے انکار کردیا،جسٹس مزمل اختر شبیر کے انکارکے بعد لارجر بنچ تحلیل ہو گیا، لارجر بنچ نے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیا۔