ترکیہ ، غازی عنتاب میں سعودی امدادی ٹیم نے کام شروع کردیا

ترکیہ(اُمت نیوز) ترکیہ کے شہر غازب عنتاب جو زلزلہ سے شدید متاثر ہوا تھا میں سعودی امدادی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔
’’العربیہ‘‘ کے مندوب کا کہنا ہے کہ غازی عنتاب میں ملبے کے نیچے سے اب بھی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے شروع کی گئی مہم ’’ ساھم‘‘ کے تحت 145 ملین ریال سے زیادہ رقم جمع کرلی گئی ہے۔
مرکز نے بتایا کہ اس کی ٹیمیں رکاوٹوں کے باوجود متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سعودی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچائے گا جہاں وہ ہوں گے۔
متاثرہ افراد کی امداد کے لیے سعودی عرب کی مقبول مہم "ساھم” نے بدھ کو 80 ملین رالہ جمع کر کے دونوں ملکوں کی جانب سعودی فضائی پل کا آغاز بھی کر دیا تھا۔
دریں اثنا تیسرا سعودی امدادی طیارہ 104 ٹن امداد لے کر اڈانا کے ترکی کے ہوائی اڈے کی طرف چلا گیا ہے۔


واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام دونوں کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔