لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسران کی برطرفیاں درست قرار دے دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ہے جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسران کی برطرفی کو درست قرار دے دیا جبکہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کے دوران 19 لا افسران کی دوبارہ تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دیدی۔
واضح رہے اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے گزشتہ ماہ نگراں حکومت کی جانب سے برطرف کیے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو بحال کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ نگران کابینہ کی منظوری سے سیکریٹری قانون نے پرانے لاافسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔