کراچی: قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کے وکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کراچی سینٹرل جیل سے آج شام رہا کیا جائے گا۔
وکیل قادر خان مندوخیل نے کہا کہ علی وزیر کی دیگر 3 مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہے۔علی وزیر کے استقبال کے پھولوں کی پتیاں اور ہار بھی منگوالیے گئے ہیں۔ کارکنوں کی علی وزیر کے حق میں نعرے بازی ، علی وزیر کے وکیل بھی موجود ہیں
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف بغاوت، ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں، علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں بری ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ علی وزیر کو دسمبر 2020ء میں پشاور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔