کراچی(امت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں کے معاملے پرایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات ماننے پر راضی ہوگئی ،ایم کیو ایم نے اسے کراچی والوں کی جیت قرار دے دیا
پیپلزپارٹی کے وفد نے صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی قیادت میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا اور ایم کیوایم رہنماؤں سےملاقات کی
اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملاقات میں حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیوایم کے مطالبے سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ایم کیوایم کا جمہوری حق تھا۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہم ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کررہےہیں، ساتھ بیٹھنے اور آگے چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انوہں نے کہا کہ انتشارپھیلانے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے،اس معاملے پر ایم کیوایم کے تحفظات آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ
سب نے مانا ہے کراچی کی حلقہ بندیاں صحیح نہیں ہیں، یہ کراچی والوں کی بڑی جیت ہے کہ حکومت ہمارے مطالبے کو مان گئی ہے، 53 یونین کونسلز بڑھنے سے ہمارے مؤقف کی حمایت ہوگئی