ڈیرہ اسماعیل خان : گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی عائد کردی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور یونیورسٹی کی حدود میں گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی میں میل/فیمیل سٹوڈنٹس کاایک ساتھ گھومنے/بیٹھنےپرپابندی عائد کردی گئی.@ImaanZHazir @Xadeejournalist @HamidMirPAK @AmirSaeedAbbasi @AsadAToor @BilalDarPK @Azalafridi10 @Khadimhussain4 @M_Javed_M_L_N @murtazasolangi @KhalidHusainTaj @AsgharNawazKha2 pic.twitter.com/zKOspUU2nn
— Adam Khan Wazir (@AdamKhanWazirPK) February 15, 2023
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبا و طالبات پر پارک، سڑک یا کسی بھی جگہ ایک ساتھ بیٹھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
طلبا و طالبات صرف اپنی کلاسز اور ڈیپارٹمنٹ کے کامن روم میں بیٹھ سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی طالب علم نے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔