عمران خان نے بدھ سےجیل بھرو تحریک شروع کرنےکا اعلان کردیا

لاہور (امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان بدھ 22 فروری سے جیل بھروتحریک شروع کرنےکااعلان کردیا۔جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا

کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں کہ الیکشن کا شیڈول کب آئے گا، 90 دن کے بعد ایک دن بھی نگراں حکومت غیر آئینی ہوگی، اس سے زیادہ خطرناک بات نہیں ہو سکتی کہ عدلیہ آئین پر عمل نہ کرواسکے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خطرناک بات ہے کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہا، 90 دن سے زیادہ الیکشن آگے جاتے ہیں تو اس سے بڑی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی، پہلے ان کی کوشش ہے کہ الیکشن ہوں ہی نہیں اور اگر ہو تو یہ بالکل آخر میں جا کر تاریخ کا اعلان کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت عدلیہ پر دباو ڈال کر الیکشن آگے لے جانا چاہتی ہے۔