پارٹی کے لٰے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، فائل فوٹو
پارٹی کے لٰے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا شیڈول آگیا

لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد کارکنوں کے گرفتاریاں دینے کا شیڈول بھی سامنے آگيا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے بدھ کو ہوگا، پشاور سے کارکن جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے، راولپنڈی کے کارکن جمعے اور ملتان کے کارکن ہفتے اور گوجرانوالا کے کارکن اتوار کو گرفتاریاں دیں گے۔سرگودھا سے پیر اور ساہیوال سے منگل کے روز گرفتاریاں دی جائيں گی