22 فروری کو جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہورسے ہوگا ،پرویز خٹک

نوشہرہ(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز بائیس فروری کو لاہور سے ہوگا۔
تفصیلاتQ کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔ اتنی گرفتاریاں دیں گے
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، اتنی گرفتاریاں دیں گے کہ جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پی ڈی ایم چور ٹولے نے لا کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت مکس اچار پارٹیوں نے حکومت لے کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ اب شرمندگی سے نہ تو یہ حکومت چھوڑ سکتے اور نہ ہی چلا سکتے ہیں۔