عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے، گورنر سندھ

کراچی (اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہےکہ جیل بھرو تحریک عمران خا ن کی طرف سے محض ایک بچگانہ مذاق ہے۔یہ گرفتاریوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کی پنجاب میں ضرورت ہے، عمران خان کو صرف سیاست کی پڑی ہے، ہمیں سنگین حالات کا سامنا ایک شخص کی انا کی وجہ سےہے۔
قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام اس وقت سب سے اہم چیز ہے، ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتے ہیں