لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیرمصدقہ آڈیواور ویڈیولیکس کے تدارک کے معاملے پرچیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججزکو خط لکھ دیا۔
عمران خان کی جانب سے معاملے پر گزشتہ سال اکتوبر میں دائر آئینی درخواست فوری سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعاکی گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے آرٹیکل 14 کے تحت شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے تحفظ کیلیےاقدام کی بھی استدعاکی ہے۔
عمران خان نے خط میں کہاگیاہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے غیرمصدقہ آڈیوز، ویڈیوز کے منظرعام پرآنے کا سلسلہ جاری ہے ،آڈیوز ویڈیوز کو جعلی طریقوں سے تیارکیا جاتا ہے ،جعلی آڈیوز ویڈیوز کے ذریعے تنقیدی آوازوں کو دبایا جانا مقصود ہے۔