کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک رہے گا، جب کہ دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 سے 95 فیصد تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، اور آج صبح کے اوقات میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 168 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔