میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو
میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو

جیل بھروتحریک:خواتین اورغریب کارکنوں کو گرفتارنہ کرنے کی ہدایت

لاہور(امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کو گرفتارنہ کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال کےحوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد کے آئی جیز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے تناظرمیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کویقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں واضح کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے، جیل بھروتحریک کا مقصد امن وامان کی صورتحال متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے لائے جائیں، خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔