طورخم بارڈرکراسنگ کی 3دن سے بندش ، ہزاروں ٹرک پھنس گئے

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان اورافغانستان کے درمیان طورخم بارڈرکراسنگ مسلسل 3دن سے بندہے۔،جس کی وجہ سے ہزاروں ٹرک پھنس گئے
تفصیلات کے مطابق ہزاروں مال بردار گاڑیاں اور ٹرک پھنس کررہ گئے ہیں اوردونوں ملکوں کے کاروباریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
طالبان حکام کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈرکراسنگ کو اتوار کے روزبند کردیا تھا۔یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسافروں اور سامان کی آمدورفت کا اہم مقام ہے۔
اس سرحدی گزرگاہ کی بندش سے دونوں ممالک کے تاجروں کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔
پاک افغانستان مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کے ڈائریکٹر ضیاءالحق سرحدی کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں جانب بھاری ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اتوار سے سامان سے لدے 6000 ٹرک دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔