پولیس نے قیدیوں کی گاڑیوں کو تیارکرلیا،فائل فوٹو
پولیس نے قیدیوں کی گاڑیوں کو تیارکرلیا،فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک،پی ٹی آئی رہنما آج راولپنڈی میں گرفتاریاں دیں گے

راولپنڈی: تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اگلے مرحلے کے تحت آج راولپنڈی میں گرفتاریاں دی جائیں گی۔

تحریک انصاف کی جانب سے آج راولپنڈی میں گرفتاریاں دینے کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ہو گا، گرفتاری کمیٹی نے منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کو طلب کر لیا۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار نہیں کریں گے تاہم قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا جائے گا۔ پولیس نے قیدیوں کی گاڑیوں کو تیارکرلیا،9 گاڑیوں اور20 بسوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے میں گذشتہ روز پشاور سے گرفتاریاں دینے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا ،لیکن کسی نے گرفتاری نہیں دی تھی۔