اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمے داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے، فائل فوٹو
اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمے داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے، فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک،فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنماﺅں نے لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں جس پر فواد چوہدری نے دوسرے اضلاع منتقلی اور فوجداری مقدمات بنانے سے روکنے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی  ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیاہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنان نے خود گرفتاریاں دیں، انہیں دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہاہے

درخواست میں کہا گیا ہے خدشہ ہے کہ پولیس تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر دے گی، لاہور ہائیکورٹ پولیس کو فوجداری مقدمے قائم کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقلی کو بھی روکے ۔پیر کے روز سماعت کا امکان ہے ۔