راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان، ذلفی بخاری، صداقت عباسی اور اعجازخان جازی نے کارکنان کے ہمراہ راولپنڈی میں گرفتاری دیدی۔
فیاض الحسن چوہان نے کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دی ،پولیس پہلے سے موجود قیدی وین 3 کارکنوں کو لے کرروانہ ہوگئی۔
راولپنڈی میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک جاری ہے، کمیٹی چوک میں کارکنان اور رہنماوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف فیاض چوہان نے کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دی۔
قیدیوں کی وین میں بیٹھتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر والوں سے کہہ دیا ہے کہ میری ضمانت مت کروائیں،عمران خان کے کہنے پر قربانی دے رہے ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کو قیدی وین میں بند کیا اور جیل کی طرف روانہ کر دیا۔