سندھ بھر میں مارکیٹوں کی بندش کا نیا حکم نامہ آگیا

کراچی: وفاقی کے توانائی بچت پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مال، مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرانے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

اس سلسلے میں وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ تجارتی مراکز رات ساڑھے آٹھ بجے جبکہ شادی ہال،ریسٹورنٹ کو رات10بجےبند کرانے کے وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنےعلاقوں میں توانائی پروگرام پرعملدرآمد کرائیں۔

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت کے بعد کمشنر کراچی نے بھی ڈپٹی کمشنرز کو توانائی پروگرام پرعملدرآمد کی رپورٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ لائٹس کو بھی محدود کیا جائے گا۔