بارکھان واقعہ میں قتل کیے گئے 3 افراد سپرد خاک

کوئٹہ (اُمت نیوز) بارکھان واقعے میں قتل کیے گئے 3 افراد کو مشرقی بائی پاس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خان محمد مری کے 2 بیٹوں اور نامعلوم خاتون کی لاش 5 روز قبل بارکھان کےکنویں سے ملی تھی۔
تدفین میں خان محمد مری اور مری قبیلے کے افراد نے شرکت کی۔تینوں افراد کے قتل کے خلاف مری اتحاد نے 4 روز تک دھرنا دیا تھا۔