جیل بھرو تحریک:سرگودھا میں صرف 30 رہنماؤں،کارکنوں نے گرفتاریاں دیں

سرگودھا(امت نیوز)تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے چھٹے روز سرگودھا میں صرف 30 رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دیں۔

سرگودھا میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے گرفتاری دینے کے اعلانات کیے جاتے رہے

صرف 30 رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری پیش کی۔ گرفتاری دینے والوں میں پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر شمالی پنجاب انصر ہرل اور سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی سمیت دیگر رہنما اور کارکن شامل تھے۔

رہنماؤں نے گرفتاریاں دیتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تصویریں بنائیں۔

کچھ رہنماؤں نے تصویریں تو کھنچوائیں لیکن گرفتاری دیے بغیر واپس چلے گئے جبکہ بعض کارکن پارٹی نغموں پر رقص کرکے چلے گئے۔

قیدیوں کی تین گاڑیاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لے کر روانہ ہوگئیں