راولپنڈی (نیٹ نیوز) ڈیڑھ سال تک راولپنڈی کی ایک مسجد میں امامت کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خواجہ سرا کو پولیس نے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا۔ ملزم جنس چھپا کر امامت کرتا رہا اور اس دوران جنازے بھی پڑھائے۔
پولیس نے جنس چھپا کر امامت کرنے والے خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا ڈیڑھ سال تک مقامی مسجد کا امام رہا، اس نے متعدد نماز جنازہ کی امامت بھی کی، خواجہ سرا امام نے گزشتہ ماہ امامت چھوڑی تھی اوروہ ایک روز قبل بھیگ مانگتے گرفتار ہوا۔ اہل علاقہ نے شناخت کے بعد خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، مقدمے میں دفعہ 419 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔