گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قیدیوں کا کھانا کھایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ روز کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جیل کے قیدیوں کو فراہم کیا جانا والا کھانا کھایا اور قیدیوں کے ہاتھ کی بنی ہوئی پینٹنگ بھی خریدی

گورنر سندھ کے کراچی سینٹرل جیل پہنچنے پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے ان  کا استقبال کیا۔دورے میں کامران خان ٹیسوری نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سینٹرل جیل کراچی کے دورے پر آرہے ہیں

انہوں نے قیدیوں کی سزاﺅں میں تخفیف کے طریقہ کار، انسانی ہمدردی کے تحت ان کی پیرول پر رہائی اور جیل مینول کے مطابق قیدیوں سے برتاﺅ اور کھانے کی فراہمی  کے بارے میں آئی جیل خانہ جات سے استفسار کیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو کراچی سینٹرل جیل میں ایک قیدی گٹار پر میوزک سنارہا ہے
گورنر سندھ نے وہ بیرک بھی دیکھی جس میں وہ 2008 میں قید تھے

انہوں نے دینی مدرسہ، کمپیوٹر لیب، فائن آرٹس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔اور اس موقع پر انہوں نے قیدی کے ہاتھ کی بنی ہوئی پینٹنگ بھی خریدی اورقیدیوں سے میوزک بھی سنا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سینٹرل جیل کراچی میں فائن آرٹس سینٹرکا دورہ کررہے ہیں
گورنر سندھ نے جیل کے قیدیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا بھی کھایا

اورقیدیوں کے لئے تیار کیا جانے والے کھانے کا طریقہ کار بھی دیکھا

اس موقع پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قیدیوں کو بہتر سہولیات  کی فراہمی  یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ جیل میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور کمپیوٹر کورسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔تاکہ قیدی اپنی سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے کے لئے کارآمد شہری ثابت ہوسکیں

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سینٹرل جیل کراچی میں مسجد کا معائنہ کررہے ہیں