کے الیکٹرک: صدرمملکت کی رہائشگاہ کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع

اسٹیٹ گیس ہاؤس پر 26لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں، بذریعہ نوٹس یاد دہانی کرائی گئی، جواب موصول نہیں ہوا،ترجمان کے الیکٹرک

               
March 7, 2023 · شہر گزشت, قومی

کراچی (امت نیوز)کے الیکٹرک نےعدم ادائیگی کی صدر مملکت کی کراچی میں رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی منقطع کرنے سے قبل بذریعہ نوٹس ادائیگی کی یاد دہانی کرائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جز ہے، عدم ادائیگی کی بنیاد پر شہر بھر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کیے جاتے ہیں