اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ لاہور کیخلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے
اور ان کی ٹیم کو 119 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے ۔
وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھےاور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا تھا
جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 16ویں اوورز میں107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔