ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو
ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو

ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئے،انٹر بینک میں کمی

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 1 روپے 80 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر282روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 270 تک آ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔