ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

کراچی(اُمت نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2سوروپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 172 روپے کم ہو کر 169,324 روپے پر آ گیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے کے بعد 1,834 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔