راولپنڈی ( اُمت نیوز) پی ایس ایل سیزن 8 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور ز میں 242 رنز بنائے اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔
پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سیم ایوب تھے جنہوں 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 144 رنز کے اسکور پر پشاور زلمی کی دوسری وکٹ گری جب بابر اعظم 73 بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے ۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی روومین پاول جنہوںنے 2 رنز اسکور کیے۔173 رنز کے اسکور پر چوتھی وکٹ گری جب محمد حارث عباس آفریدی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ حسیب اللہ خان7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ٹام کوہلر کیڈمور38رنز آئوٹ ہوئے
وہاب ریاض 7اورعظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے
عباس آفریدی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اوراسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب تک کھیلے گئے اپنے 8، 8 میچز میں سے 4، 4 میچز جیت چکی ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔