راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے
عثمان خان نے کوئٹہ کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ عثمان خان نے کسی پاکستانی کی دوسری تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
اس سے قبل خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹی ٹوئنٹی میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے انہوں نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگے۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔
پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین بولر شاہد آفریدی تھے جنہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیے تھے۔