بلوچستان(اُمت نیوز)سانحہ بارکھانکیس میں قیدصوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سےرہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ رکھنی نے گزشتہ روز صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کی ضمانت منظور کی تھی، ۔
جس کے بعد انہیں آج رہا کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سردار عبدالرحمن کھیتران پر بارکھان میں خاتون سمیت 3افراد کے قتل کے الزام تھا،
تینوں افراد کی لاشیں ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھیں اور ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی
جس میں ایک خاتون قرآن مجید اٹھا کر صوبائی وزیر کے خلاف بیان دےرہی تھی ، صوبائی وزیر کے بیٹے نےبھی ان پر الزام لگایا تھا ۔