کراچی: اے ایس آئی نے رکشہ ڈرائیورکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی (امت نیوز) محمود آباد میں پولیس افسر سکندر سومرو جلاد بن گیا۔ پولیس کا کام تو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے لیکن کراچی پولیس افسر نے تو شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس موبائل کے سامنے رکشہ لانے پر اے ایس آئی سکندر سومرو نے بزرگ رکشہ ڈرائیور کو سب کے سامنے مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی موبائل کو راستہ نہ دینے پر موبائل میں موجود پولیس افسر طیش میں آیا۔