ممبئی : بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو مرنے کے بعد مسلم کمیونٹی کے قبرستان میں جگہ نہ دینے کے حوالے سے بھارت کے ٹی وی اداکار فیضان انصاری کی درخواست پراداکارہ کا ردعمل آگیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چند روز قبل فیضان انصاری نے بتایا تھا کہ انہوں نے قبرستان جا کر درخواست دی ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مسلمان عرفی جاوید کو قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے، اس حوالے سے فتویٰ بھی آرہا ہے اور قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیضان انصاری کی جانب سے عرفی جاوید کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عرفی کو اگر ممبئی میں رہنا ہے تو اپنی ’حد اور حالت‘ بدلنی ہوگی، نہیں تو وہ انہیں یہاں نہیں رہنے دیں گے۔
اس حوالے سے عرفی جاوید کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں عرفی نے بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’فیضان انصاری اتنا فارغ انسان ہے کہ وہ قبرستان جا جا کر ان کے خلاف درخواست دے رہا ہے؟اداکارہ نے مزید کہا کہ عرفی مسلمان نام ہے یہ فیصلہ کرنے والا فیضان انصاری کون ہوتا ہے؟ ۔